چوکیوں پر قبضہ، کمانڈروں سمیت 35 ہلاک، 13 سرنڈر

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ننگرہار، بامیان، پکتیا،سمنگان اور کنڑ صوبوں میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا،جبکہ جوزجان اور پکتیا صوبوں میں 13 فوجی مخالفت سے دستبردار ہوئے۔ تفصیل یہاں ننگرہار صوبہ ننگرہار ضلع سرخ رود کے شمس پور کے علاقے غازی بابا نامی چوکی پر مجاہدین نے سنیچر […]

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ننگرہار، بامیان، پکتیا،سمنگان اور کنڑ صوبوں میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا،جبکہ جوزجان اور پکتیا صوبوں میں 13 فوجی مخالفت سے دستبردار ہوئے۔
تفصیل یہاں
ننگرہار
صوبہ ننگرہار ضلع سرخ رود کے شمس پور کے علاقے غازی بابا نامی چوکی پر مجاہدین نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب حملہ کرکے اس کے ٹاوروں کو تباہ کردیا۔اس کے علاوہ 4 فوجی ہلاک، 8 زخمی ہوئے اور تازہ دم اہلکاروں پر ہونے والے دھماکوں سے ایک رینجر گاڑی تباہ ہوئی،اس میں اہلکاروں ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بامیان
صوبہ بامیان ضلع کہمرد کے اشپشتہ کے علاقے میں مجاہدین نے فوجیوں پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں کمانڈر سمیت 3 ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میدان
صوبہ میدان کے صدر مقام میدان شہر کے فامیلی کے علاقے میں گورنرہاؤس سے 300 میٹر کے فاصلے پر واقع چوکی پر مجاہدین نے سنیچر کےروز صبح کے وقت حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات 6 اہلکار ہلاک ہوئے،جن کے تمام اسلحہ وغیرہ کو مجاہدین نے تحویل میں لے لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پکتیا
صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز شہر کے قریب چوکی پر مجاہدین نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب حملہ کیا، جس میں 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔
دریں اثناء ضلع سیدکرم کے کمربند کے علاقے میں چوکی پر ہونے والے حملے میں 6 فوجی ہلاک ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سمنگان
صوبہ سمنگان ضلع درہ صوف بالا کے تپہ دہشکہ نامی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کرکے اللہ تعالی کی نصرت سے اس پر قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 11 ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنڑ
صوبہ کنڑ ضلع چپہ درہ کے کلیمہ اور خلقلام کے علاقوں میں چوکیوں پر مجاہدین نے جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب حملہ کیا،جس کے نتیجے میں دو کمانڈروں سمیت 4 اہلکار ہلاک،جبکہ 2 زخمی ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دعوت
کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے عہدیداروں کی دعوت کے سلسلے میں صوبہ پکتیا ضلع پھٹان میں کابل انتظامیہ کے 3، جبکہ صوبہ جوزجان ضلع قرقین میں 10 سیکورٹی اہلکاروں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔