کابل

چینی سفیر کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، مختلف ترقیاتی پروجیکٹس پر تبادلہ خیال

چینی سفیر کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، مختلف ترقیاتی پروجیکٹس پر تبادلہ خیال

 

کابل: (الامارہ اردو) چین کے سفیر وانگ یو نے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں چینی سفیر نے کہا کہ چین نے افغانستان کے ساتھ معمول کے تعلقات برقرار رکھے ہیں اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور چین کے درمیان براہ راست پروازیں 24 مئی سے شروع ہوں گی۔ اس کے علاوہ مس عینک کان کے ابتدائی کاموں میں بھی تیزی لائی جائے گی، افغانستان سے خصوصاً انار کی برآمدات میں اضافہ کیا جائے گا۔ جمہوریت ہسپتال کی تعمیر نو کے علاوہ افغانستان میں ’’سستے مکانات‘‘ کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔
افغان وزیر خارجہ نے چین کے ان اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کے آغاز کو تعلقات کی مضبوطی کےلیے ایک اچھا موقع قرار دیا انہوں نے ویزا کے اجرا میں مزید سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔