چین میں کابل انتظامیہ کی نمائندوں سےملاقات افواہات ہیں:ترجمان

میڈیا میں افواہات گردش کررہے  ہیں، کہ امارت اسلامیہ کی چار سیاسی نمائندوں نے(۲۰ اور ۲۱ مئی) بدھ اور جمعرات کے روز چین کے شہر ارومچی میں کابل انتظامیہ کی نام نہاد جعلی امن کونسل کے اراکین سے ملاقات کی ہے۔ ہم اس بات کی پر زور الفاظ میں تردید کرتے ہیں ، دشمن اس […]

میڈیا میں افواہات گردش کررہے  ہیں، کہ امارت اسلامیہ کی چار سیاسی نمائندوں نے(۲۰ اور ۲۱ مئی) بدھ اور جمعرات کے روز چین کے شہر ارومچی میں کابل انتظامیہ کی نام نہاد جعلی امن کونسل کے اراکین سے ملاقات کی ہے۔

ہم اس بات کی پر زور الفاظ میں تردید کرتے ہیں ، دشمن اس نوعیت کے افواہات پھیلانے سے اپنی حواس باختہ فوجیوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہے اور مجاہدین کے بارے میں غلط شائعات اور افواہات پھیلاتے ہیں۔

میڈیا کو بھی غیر مصدقہ رپورٹیں شائع نہیں کرنے چاہیے اور بعض مغرض عناصر کے آلہ کار نہ بنے۔

امارت اسلامیہ کے جن ذمہ داروں کے نام مذکورہ رپورٹ میں دو متفرق طور سامنے آئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ بات چیت کے لیے چین کے دورے پر گئے تھے ، وہ اپنے روزمرہ کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور ان سے حالیہ رابطے کے بنیاد پر ہم اس نوعیت کے افواہات کی تردید کرتے ہیں۔

سیاسی تعاملات اور اقدامات کے متعلق امارت اسلامیہ کی پالیسی بہت واضح اور روشن ہے، کسی ضرورت کا احساس نہیں ہوتا ہےکہ خفیہ ملاقات ہو اور یا سیاسی رابطہ کیا جاسکے۔ ہم نے جب بھی کسی ملک کا دورہ کیا ہے اور یا کسی سے ملاقات ہوا ہے ، تو اس کے بارے میں ذرائع ابلاغ کو آگاہ کیا گیا ہے اور ہمیں خفیہ بات چیت پر کسی قسم کا یقین نہیں ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان

امارت اسلامیہ افغانستان

۰۶/شعبان المعظم ۱۴۳۶ھ

۲۴ / مئی ۲۰۱۵ ء