کابل

چین پاکستان اقتصادی راہداری کو افغانستان تک توسیع دینے کا فیصلہ

چین پاکستان اقتصادی راہداری کو افغانستان تک توسیع دینے کا فیصلہ

کابل: چین اور پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے منصوبے کو افغانستان تک توسیع دے رہا ہے۔
یہ اعلان گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں چین، پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد کیا گیا۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری، جس کی تعمیر 2015 میں شروع ہوئی، چین کے کاشغر سے بلوچستان کی گوادر بندرگاہ تک پھیلی ہوئی ہے۔ یہ منصوبہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کا حصہ ہے جس کے مطابق بیجنگ تقریباً 150 ممالک میں شاہراہوں کی تعمیر، ریلوے کی توسیع اور بندرگاہوں کی بحالی میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کو علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون کا ذریعہ قرار دیتا ہے اور ان منصوبوں میں افغانستان کی شرکت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان حکومت کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے افغانستان میں صنعت و تجارت کو فروغ ملے گا۔