کابل: امارت اسلامیہ افغانستان کے انتظامی معاون مولوی عبدالسلام حنفی کی گورنر کابل اور متعدد مجاہدین سے ملاقات

کابل: امارت اسلامیہ افغانستان کے انتظامی معاون مولوی عبدالسلام حنفی کی گورنر کابل اور متعدد مجاہدین سے ملاقات شروع میں شیخ قاسم خالد نے گفتگو کی اور رئيس الوزراء کے انتظامی معاون کو کابل کی سماجی، اقتصادی اور سیکورٹی صورتحال کے بارے میں معلومات دیں۔ کابل کے گورنر نے اپنی گفتگو میں بعض مجاہدین کے […]

کابل: امارت اسلامیہ افغانستان کے انتظامی معاون مولوی عبدالسلام حنفی کی گورنر کابل اور متعدد مجاہدین سے ملاقات

شروع میں شیخ قاسم خالد نے گفتگو کی اور رئيس الوزراء کے انتظامی معاون کو کابل کی سماجی، اقتصادی اور سیکورٹی صورتحال کے بارے میں معلومات دیں۔

کابل کے گورنر نے اپنی گفتگو میں بعض مجاہدین کے مسائل کی طرف اشارہ کیا اور امارت اسلامیہ کے ذمہ داران سے کہا کہ وہ ان کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دیں۔

آخر میں مولوی عبدالسلام حنفی نے کابل کے گورنر اور مجاہدین سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام محکموں میں عوام اور مجاہدین کے مسائل کا حل بالخصوص ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا امارت اسلامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور ذمہ داران مذکورہ مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔