کابل: “امام ابو حنیفہ (رح)” کے نام سے ملک کی سب سے بڑی قومی اور بین الاقوامی نمائش کا انعقاد

کابل: “امام ابو حنیفہ (رح)” کے نام سے ملک کی سب سے بڑی قومی اور بین الاقوامی نمائش کا انعقاد افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے آج کابل میں “امام ابو حنیفہ (رح) کے عنوان سے ملک کی پہلی اور سب سے بڑی قومی و بین الاقوامی نمائش” کا […]

کابل: “امام ابو حنیفہ (رح)” کے نام سے ملک کی سب سے بڑی قومی اور بین الاقوامی نمائش کا انعقاد

افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے آج کابل میں “امام ابو حنیفہ (رح) کے عنوان سے ملک کی پہلی اور سب سے بڑی قومی و بین الاقوامی نمائش” کا آغاز کیا۔

باختر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق اس نمائش کے افتتاحی اجلاس میں امارت اسلامیہ افغانستان کے اعلیٰ حکام، کابینہ کے ارکان، قومی سرمایہ کاروں اور تاجروں، خواتین کاروباری شخصیات، کابل میں بعض سفارت خانوں کے نمائندوں اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے آغاز میں امارت اسلامیہ افغانستان کے رہنما شیخ الحدیث و التفسیر مولوی ہیبت اللہ اخندزادہ حفظہ اللہ کا ریکارڈ شدہ خصوصی گفتگوسنائی گئی، جس میں قومی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی گئی۔

بعد ازاں امارت اسلامیہ افغانستان کے انتظامی معاون مولوی عبدالسلام حنفی نے اپنے خطاب میں نجی شعبے کی جانب سے امارت اسلامیہ کی حمایت کا اعلان کیا اور ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ افغانستان میں آکر سرمایہ کاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان ان تمام تاجروں اور سرمایہ کاروں کو جو کسی بھی شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں تمام ممکنہ ضروری سہولیات فراہم کرتی ہے ۔

دریں اثناء قائم مقام وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے کہا: امارت اسلامیہ افغانستان ایک “معیشت پر مبنی” نظام حکومت ہے اور اس کے اہلکار افغانستان کو خود کفیل بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں، اور آج کی نمائش کا افتتاح اس کی ایک اچھی مثال ہے۔