کابل انتظامیہ کی افواج کی جانب مجاہدین کی اجساد کی بےحرمتی پر ترجمان کا بیان

کابل انتظامیہ کی افواج کی جانب سے مجاہدین کی اجساد کی بےحرمتی کے متعلق امارت اسلامیہ کے ترجمان کا بیان کابل انتظامیہ کی فوجیوں کےمسلسل جرائم کے سلسلے میں صوبہ زابل ضلع ارغندآب میں امارت اسلامیہ کے چند شہید مجاہدین کی اجساد سے وحشت ناک سلوک کیاجارہا ہےاور  انتہائی ظلم کیساتھ ان کی اجساد کے […]

کابل انتظامیہ کی افواج کی جانب سے مجاہدین کی اجساد کی بےحرمتی کے متعلق امارت اسلامیہ کے ترجمان کا بیان

کابل انتظامیہ کی فوجیوں کےمسلسل جرائم کے سلسلے میں صوبہ زابل ضلع ارغندآب میں امارت اسلامیہ کے چند شہید مجاہدین کی اجساد سے وحشت ناک سلوک کیاجارہا ہےاور  انتہائی ظلم کیساتھ ان کی اجساد کے اعضاء کلہاڑیوں سے کاٹے جارہے ہیں۔

امارت اسلامیہ اس وحشت ناک عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اسے استعمار کی تربیت یافتہ افواج کے مظالم اور وحشتوں کی مثال سمجھتی ہے۔

گذشتہ 19 برسوں کے دوران ہمارے بزدل دشمن کی جانب سے بار بار شہداء کی اجساد کی بےحرمتی کی جاچکی ہے،ان کی اجساد کو ٹینکوں سے باندھ کر گھسیٹے جاچکے ہیں،نذرآتش کیے جاچکے ہیں وغیرہ جرائم۔

امارت اسلامیہ عالمی انسانی اداروں، حقوقی تنظیموں اور اقوام متحدہ کو بتلاتی ہے کہ کابل انتظامیہ کے ایسے مظالم کے خلاف خاموش نہ رہے،اس عمل کی مذمت کریں،مجرموں کو سخت ترین سزا دینے کے لیے راہ ہموار کریں اور مستقبل میں اس طرح دل خراش حادثات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں۔

قاری محمد یوسف احمدی ترجمان امارت اسلامیہ

23 ذی الحجۃ 1441 ھ بمطابق 13 اگست 2020 ء