کابل: رئیس الوزراء دفتر کے ڈائریکٹر ملا عبدالواسع کی خواتین کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات

کابل: رئیس الوزراء دفتر کے ڈائریکٹر ملا عبدالواسع کی خواتین کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات رئیس الوزراء کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ملا عبدالواسع نے افغانستان کے خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے صدر ممتاز یوسفزئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یوسفزئی نے […]

کابل: رئیس الوزراء دفتر کے ڈائریکٹر ملا عبدالواسع کی خواتین کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات

رئیس الوزراء کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ملا عبدالواسع نے افغانستان کے خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے صدر ممتاز یوسفزئی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں یوسفزئی نے خواتین کے لیے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی حمایت اور اسے فعال رکھنے، خواتین تاجروں کے لیے کاروباری ویزوں کی سہولت فراہم کرنے، لائسنسنگ، رہائشی کرائے اور ٹیکس میں سہولت ، نجی کاروبار کے شعبوں میں خصوصی تعاون، ملکی سطح پر مارکیٹس کا قیام اور پڑوسی ممالک کے ساتھ خواتین تاجروں کے مشترکہ چیمبر کے قیام کے حوالے سے اپنی تجاویز شئیر کیے گئے۔
محترم ڈاکٹر ملا عبدالواسع نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ملاقات کا مقصد امارت اسلامیہ اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا اور فاصلے ختم کرنا ہیں۔
انہوں نے خواتین تاجروں کو یقین دلایا کہ امارت اسلامیہ کاروبار کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور الحمدللہ اب اسلامی نظام نافذ ہے، لہٰذا تاجروں کے تمام مطالبات شریعت کی روشنی میں نمٹائے جائیں گے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم تمام افغانوں کی خدمت کریں، کسی قوم یا طبقے کی نہیں۔