کابل: رئیس الوزراء کے انتظامی معاون محترم مولوی عبدالسلام حنفی کی سماعت سے محروم افراد سے ملاقات

کابل: رئیس الوزراء کے انتظامی معاون محترم مولوی عبدالسلام حنفی کی سماعت سے محروم افراد سے ملاقات ملاقات میں سب سے پہلے باتور نے گفتگو کی اور ملک میں سماعت سے محروم افراد کے مسائل کے بارے میں انتظامی معاون کو معلومات پیش کیں۔ باتور جنہوں نے اشاروں کی زبان میں بات کی، بے روزگاری […]

کابل: رئیس الوزراء کے انتظامی معاون محترم مولوی عبدالسلام حنفی کی سماعت سے محروم افراد سے ملاقات

ملاقات میں سب سے پہلے باتور نے گفتگو کی اور ملک میں سماعت سے محروم افراد کے مسائل کے بارے میں انتظامی معاون کو معلومات پیش کیں۔ باتور جنہوں نے اشاروں کی زبان میں بات کی، بے روزگاری اور غربت کو اپنی کمیونٹی کے اہم مسائل قرار دیا ۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ ملک میں سماعت سے محروم افراد کی تعداد 700 سے زائد ہے جو ابھی تک محکمہ شہداء و معذورین کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں جبکہ یہ تمام افراد معذور اور مستحق ہیں۔

انہوں نے امارت اسلامیہ کے ذمہ داروں سے کہا کہ وہ سماعت سے محروم افراد کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں۔
مولوی عبدالسلام حنفی نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ میں خصوصی افراد دیگر شہریوں سے زیادہ اہمیت کا مقام رکھتے ہیں امارت اسلامیہ میں ان افراد کو ترجیح حاصل ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی نظام حکومت کے ذمہ دار آپ کے مسائل کی تشخیص اور ان کے حل کی پوری کوشش کریں گے۔