کابل: مولوی عبدالسلام حنفی کی ضلع جوزجان رہنماؤں اور معتبرین سے ملاقات

کابل: مولوی عبدالسلام حنفی کی ضلع جوزجان رہنماؤں اور معتبرین سے ملاقات۔ امارت اسلامیہ افغانستان کے انتظامی معاون مولوی عبدالسلام حنفی نے آج صوبہ جوزجان کے ضلع مردان کے متعدد رہنماؤں اور بااثر شخصیات سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملا عبداللہ فیضان نے تمام معتبرین کی نمائندگی میں اس ضلع کی سماجی، معاشی اور سیکورٹی […]

کابل: مولوی عبدالسلام حنفی کی ضلع جوزجان رہنماؤں اور معتبرین سے ملاقات۔

امارت اسلامیہ افغانستان کے انتظامی معاون مولوی عبدالسلام حنفی نے آج صوبہ جوزجان کے ضلع مردان کے متعدد رہنماؤں اور بااثر شخصیات سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملا عبداللہ فیضان نے تمام معتبرین کی نمائندگی میں اس ضلع کی سماجی، معاشی اور سیکورٹی صورتحال پر بات کی۔

انہوں نے تعلیم ، صحت کی خدمات اور معیاری مواصلاتی راستوں تک رسائی کے لیے اس ضلع کی بنیادی ضروریات کی نشاندہی کی اور امارت اسلامیہ کی قیادت سے ان موضوعات پر خصوصی توجہ دینے کی درخواست کی۔

رئیس الوزراء کے انتظامی معاون مولوی عبدالسلام حنفی نے ضلع مردان کے قائدین اور قبائلی عمائدین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تمام افغانوں کے مسائل کا حل اسلامی نظام حکومت کا بنیادی فریضہ ہے۔

حنفی نے ان رہنماؤں سے وعدہ کیا کہ ان کے مطالبات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔