کابل

کابل میں آج ہونے والے حملے پر نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر کا تعزیتی پیغام

کابل میں آج ہونے والے حملے پر نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر کا تعزیتی پیغام

بسم اللہ الحمن الرحیم
بدقسمتی سے اسلام اور افغانستان کے دشمنوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہمارے روزہ دار ہم وطنوں پر ایک بار پھر حملہ کیا۔
اس طرح کے حملے اسلام اور افغانوں کے اصل دشمنوں کا چہرہ بے نقاب کرتے ہیں۔ میں اس حملے کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور ہماری سیکورٹی فورسز کی بہادری کی داد دیتاہوں کہ انہوں نے حملہ آور کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا۔
خوارج کے خلاف امارت اسلامیہ کے سنجیدہ اقدامات کے نتیجے میں یہ عناصر نابود ہو چکے ہیں اور اب بے گناہ لوگوں سے انتقام لے رہے ہیں۔
آخر میں اس حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے جنت الفردوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعاگو ہوں اور میں اس غم میں برابر کا شریک ہوں۔

یاد رہے سیکیورٹی فورسز نے آج کابل شہر کے دوسرے سیکیورٹی زون، ملک اصغر چوراہے کے قریب ایک خودکش بمبار کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک دھماکہ ہوا۔ پولیس ہیڈکوارٹر کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 6 شہری شہید اور 3 مجاہدین زخمی ہوئے۔