کابل: 15 لاکھ ڈالرز مالیت کا 75ٹن چلغوزہ چین کو برآمد

کابل: 15 لاکھ ڈالرز مالیت کا 75ٹن چلغوزہ چین کو برآمد ۔ افغانستان کی وزارت صنعت و تجارت نے آج چین کو تقریباً 15 لاکھ ڈالرز مالیت کے 75 ٹن چلغوزے برآمد کیے۔ باختر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق اسی موقع پر وزارت صنعت و تجارت میں ہونے والی میٹنگ میں وزارت صنعت […]

کابل: 15 لاکھ ڈالرز مالیت کا 75ٹن چلغوزہ چین کو برآمد ۔

افغانستان کی وزارت صنعت و تجارت نے آج چین کو تقریباً 15 لاکھ ڈالرز مالیت کے 75 ٹن چلغوزے برآمد کیے۔
باختر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق اسی موقع پر وزارت صنعت و تجارت میں ہونے والی میٹنگ میں وزارت صنعت و تجارت کے سربراہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان ہر گزرتے دن کے ساتھ تجارت، برآمدات اور مختلف معاہدوں کے مواقع فراہم کر رہی ہے، تاکہ افغانستان کے مصیبت زدہ عوام کو حقیقی معاشی ترقی حاصل ہو نہ کہ جھوٹی ترقی۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں افغانستان کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 50 ارب افغانی کا اضافہ ہوا ہے اور برآمدات میں اضافہ درحقیقت معاشی استحکام، خود انحصاری اور ترقی کا باعث بنتا ہے۔