کابینہ سیشن کا انیسواں اجلاس: تمام اداروں میں ملکی مصنوعات استعمال کرنے کا فیصلہ

کابینہ سیشن کا انیسواں اجلاس: تمام اداروں میں ملکی مصنوعات استعمال کرنے کا فیصلہ۔ کابینہ سیشن کا انیسواں اجلاس کل بروز پیر 2 جنوری 2023 کو ہوا۔ اجلاس میں وزارت صنعت و تجارت کی تجاویز کی توثیق کی گئی جس کی بنیاد پر تمام سرکاری ادارے ملکی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا شروع […]

کابینہ سیشن کا انیسواں اجلاس: تمام اداروں میں ملکی مصنوعات استعمال کرنے کا فیصلہ۔
کابینہ سیشن کا انیسواں اجلاس کل بروز پیر 2 جنوری 2023 کو ہوا۔ اجلاس میں وزارت صنعت و تجارت کی تجاویز کی توثیق کی گئی جس کی بنیاد پر تمام سرکاری ادارے ملکی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا شروع کر دیں گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت اطلاعات و ثقافت، وزارت حج اوقاف، وزارت تعلیم و ہائیر ایجوکیشن بھی ملکی پیداوار اور مصنوعات کے استعمال سے متعلق عوامی آگاہی میں حصہ لیں۔ اس کے علاوہ وزارت صنعت و تجارت کو معیاری اور قابل اعتماد پیداوار کے لیے فیکٹری مالکان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
کابینہ کے اجلاس میں نائب وزیر پبلک ورکس کی سربراہی میں نائب وزیر ٹرانسپورٹ و ہوابازی، اٹارنی جنرل اور تکنیکی عملے پر مشتمل وفد کو سالنگ ہائی وے ٹنل کا باریک بینی سے معائنہ کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔ اس حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تجاویز اگلے کابینہ اجلاس میں پیش کرے۔ اس کے علاوہ مذکورہ وفد کو سالنگ ہائی وے کے ساتھ شمال کی جانب ایک متبادل ٹرانزٹ روٹ پر غور کرنے کی ذمہ داری دی گئی کہ کتنی بجٹ میں کس طرح اور کتنے عرصے میں یہ روٹ تیار کی جاسکتی ہے؟
اجلاس میں کولڈ سٹورز کی تعمیر نو اور فعالیت کے حوالے سے وزارت اقتصادیات کی تجاویز کی توثیق کی گئی اور اس پر فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ وزارت، صنعت و تجارت، زراعت، آب پاشی اور لائیو سٹاک کی وزارتیں اور متعلقہ ادارے اس سلسلے میں ضروری اقدامات کریں۔