کابینہ سیشن کا بائیس واں اجلاس: نہروں کا پانی حق داروں کے علاوہ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

کابینہ سیشن کا بائیس واں اجلاس: نہروں کا پانی حق داروں کے علاوہ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ۔ کابینہ سیشن کا بائیس واں اجلاس 6 فروری 2023 کو رئیس الوزرا ملا محمد حسن اخند کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مخصوص زرعی علاقے سیراب کرنے کے حق کی بنیاد پر بننے والی نہروں اور […]

کابینہ سیشن کا بائیس واں اجلاس: نہروں کا پانی حق داروں کے علاوہ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ۔
کابینہ سیشن کا بائیس واں اجلاس 6 فروری 2023 کو رئیس الوزرا ملا محمد حسن اخند کی سربراہی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں مخصوص زرعی علاقے سیراب کرنے کے حق کی بنیاد پر بننے والی نہروں اور بڑی ندیوں سے دوسرے لوگوں کے واٹر پمپ کے ذریعے پانی کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی لیکن بڑے ریلوں اور ندیوں کے پانی کا استعمال اس سے مستثنی ہے۔
اجلاس میں وزارت پانی و توانائی کی سربراہی میں وزارت زراعت، آب پاشی، لائیو سٹاک اور وزارت داخلہ کو درج بالا فیصلہ کا مسودہ تیارکرنے اور اس کی منظوری وزیر اعظم آفس سے لینے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں وزارت پبلک ورکس کو شاہ راہ سالنگ پر متبادل راستہ بنانے تک اسی راستے کو آمد و رفت کا قابل بنانے اور ملک کی تمام بڑی شاہ راہوں کی دیکھ بال پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی۔