کابینہ سیشن کا تیرھواں اجلاس: منشیات کی سمگلنگ روکنے کے طریقہ کار پر غور

کابینہ سیشن کا تیرھواں اجلاس: منشیات کی سمگلنگ روکنے کے طریقہ کار پر غور۔ کابینہ سیشن کا تیرھواں اجلاس 30 اکتوبر 2022 کو رئیس الوزرا الحاج ملا محمد حسن اخند کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد ایجنڈے کی وضاحت پر گفتگو ہوئی۔ امارت اسلامیہ افغانستان کی کابینہ کے اجلاس میں ہر […]

کابینہ سیشن کا تیرھواں اجلاس: منشیات کی سمگلنگ روکنے کے طریقہ کار پر غور۔
کابینہ سیشن کا تیرھواں اجلاس 30 اکتوبر 2022 کو رئیس الوزرا الحاج ملا محمد حسن اخند کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد ایجنڈے کی وضاحت پر گفتگو ہوئی۔
امارت اسلامیہ افغانستان کی کابینہ کے اجلاس میں ہر قسم کی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مقرر کردہ کمیٹی شرعی پہلو سے جائزہ لے کر رپورٹ رئیس الوزرا کو پیش کرنے کی پابند ہوگی۔
نائب رئیس الوزرا مولوی عبدالسلام حنفی کی سربراہی میں وزارت دفاع، وزارت خزانہ، وزارت داخلہ اور جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ایڈمنسٹریشن کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک وفد کو مسلخ کمپنی کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے اور دفاعی و سکیورٹی اداروں کو گوشت فراہم کرنے کے معاملے کی تحقیقات کریں اور رپورٹ ریاست الوزرا آفس میں پیش کریں۔
اس کے علاوہ اقتصادی کمیشن کو وزارت تجارت کی جانب سے پرائیویٹ سیکٹر کی ترقی کے لیے سپورٹ فنڈ، برآمدات میں سہولت فراہم کرنے کے منصوبے، روب میکنگ اور ٹماٹر کی کاشت کے حوالے سے جامع تحقیقات کرے گا اور رپورٹ کابینہ کے سامنے پیش کرے گا۔
کابینہ کے اجلاس میں تحلیل شدہ اداروں کے قرضوں کی جانچ پڑتال کا معاملہ محکمہ امور کے سربراہ شیخ الحدیث نور الحق انور کی قیادت میں وفد کو سپرد کیا گیا اور دریائے آمو کے تیل سے متعلق رپورٹ اور دوبارہ معاہدے کا جائزہ لینے کے بعد درخواست منظور کرلی گئی۔
کابینہ کا اجلاس دعا پر ختم ہوا۔