کابینہ سیشن کا 14 واں اجلاس: مذبح خانوں اور جیل انڈسٹری کمپنیوں کے ڈیزائن کی منظوری

کابینہ سیشن کا 14 واں اجلاس: مذبح خانوں اور جیل انڈسٹری کمپنیوں کے ڈیزائن کی منظوری امارت اسلامیہ کے کابینہ سیشن کا 14 واں اجلاس 14 نومبر 2022 کو رئیس الوزرا الحاج ملا محمد حسن اخند کی سربراہی میں منعقد ہوا، تلاوت کلام پاک کے بعد ایجنڈے کی وضاحت پر گفتگو ہوئی۔ امارت اسلامیہ افغانستان […]

کابینہ سیشن کا 14 واں اجلاس: مذبح خانوں اور جیل انڈسٹری کمپنیوں کے ڈیزائن کی منظوری

امارت اسلامیہ کے کابینہ سیشن کا 14 واں اجلاس 14 نومبر 2022 کو رئیس الوزرا الحاج ملا محمد حسن اخند کی سربراہی میں منعقد ہوا، تلاوت کلام پاک کے بعد ایجنڈے کی وضاحت پر گفتگو ہوئی۔
امارت اسلامیہ افغانستان کی کابینہ سیشن کے 14ویں اجلاس میں مذبح خانوں اور جیل انڈسٹری کمپنیوں کے منصوبوں اور درمیانی مدت کے بجٹ کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کے اجلاس میں نائب رئیس الوزرا مولوی عبد السلام حنفی کی سربراہی میں مقرر کردہ کمیٹی کی جانب سے مذبح خانہ کمپنی کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی سربراہی میں تنظیم اور تنخواہوں کے ریگولیشن کمیشن سے متعلق بنائے گئے پلان پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزارت خزانہ کی جانب سے مالی سال 2022 کے لیے تیار کردہ وسط مدتی بجٹ کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ اقتصادی کمیشن کو نقل و حمل کے منصوبوں پر عمل درآمد کی نگرانی کا جائزہ لینے اور اس کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔
کابینہ کے اجلاس میں وزارت سرحدات و قبائلی امور کی سربراہی میں وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی، حادثات میں ریسکیو ٹیموں، وزارت صحت، وزارت دفاع، تعلیم اور وزارت حج و اوقاف کو بدخشاں میں فوجی کیمپ قائم کرنے، مواصلاتی نیٹ ورکس جوڑنے، صحت اور تعلیم کے مراکز اور مساجد کی تعمیر اور مقامی لوگوں کو موسم سرما میں امداد فراہم کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔ اس کے علاوہ وزارت دفاع کو ذمہ داری دی گئی کہ وزارت پبلک ورکس، وزارت بلدیات اور وزارت دیہی تعمیر و ترقی کے تعاون سے بدخشاں میں شاہراہ ریشم کے بقیہ حصوں کی تعمیر کے لیے ایک منصوبہ تیار کرے اور دستیاب وسائل کی مدد سے اسے نافذ کرے۔
کابینہ کا اجلاس دعا پر ختم ہوا۔