کابل

کابینہ سیشن کا 27واں اجلاس: ملک کے شمال اور مغرب میں ریلوے لائن بچھانے کا عملی کام شروع کرنے کی ہدایت

کابینہ سیشن کا 27واں اجلاس: ملک کے شمال اور مغرب میں ریلوے لائن بچھانے کا عملی کام شروع کرنے کی ہدایت

کابینہ اجلاس میں صوبہ جوزجان، اندخوئی، ہرات اور روزنک کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس پر ٹیسٹ لینے کے بعد کام شروع کیا جائے گا۔ محکمہ ریلوے کو رئیس الوزرا کے اقتصادی کمیشن کے ساتھ مل کر کابینہ کی 26ویں قرارداد کی بنیاد پر مقرر کردہ کمیٹی کی رپورٹ پر غور کرکے تکنیکی عملے کے کام کے معیار کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی۔
کابل میونسپلٹی کو نیم تیار شدہ اونچی عمارتوں کے مالکان کو ورک پرمٹ دینے کی ہدایت کی گئی۔ جنہوں نے کسی دوسرے کی جائیداد پر تجاوزات اور اضافی زمین لینے کے بعد زمین کے مالک کو ادائیگی کر دی ہو۔ فیصلے کے مطابق لائسنس سے زائد منزلیں تعمیر کرنے والے مالکان اس فیصلے میں شامل نہیں ہیں۔
کابینہ کے اجلاس میں ملک کی حدود میں غیر ملکی گاڑیوں کے داخلے اور نقل و حرکت کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ وزارت ٹرانسپورٹ اور ایوی ایشن کو متعلقہ اداروں کی مدد سے اس پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی