کابل

کابینہ سیشن کا 32واں اجلاس: سابقہ ​​انتظامیہ سے متعلق کچھ ٹھیکوں کی چھان بین کا فیصلہ

کابینہ سیشن کا 32واں اجلاس: سابقہ ​​انتظامیہ سے متعلق کچھ ٹھیکوں کی چھان بین کا فیصلہ

 

امارت اسلامیہ افغانستان کی کابینہ کے 32ویں اجلاس میں ان معاہدوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا جن کی سابقہ ​​انتظامیہ نے جارحیت کے دوران خلاف ورزی کی تھی۔ فیصلے کے مطابق تمام سرکاری ادارے، وزارتیں، ایجنسیاں، کمپنیاں اور نان بجٹری یونٹس اپنے املاک سے متعلق وہ معاہدے جو امریکی جارحیت کے دوران ہوئے تھے اور وہ کھلے غبن کے زمرے میں آتے ہیں، یا پھر ٹھیکیدار نے معاہدے کی شرائط کی واضح خلاف ورزی کی ہو۔ ایسے معاہدوں سے متعلق تمام معلومات جنرل ڈائریکٹوریٹ آف افیئرز کو بھیجیں۔
اجلاس میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف افیئرز کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ مذکورہ معلومات کا جامع جائزہ لے کر راہنمائی کے لیے قیادت کو پیش کرے۔
اس کے علاوہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف افیئرز  کی سربراہی میں وزارت خزانہ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کو 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں مالیاتی آمدنی میں خسارے والے اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن اجلاس کرنے کی ہدایت کی گئی۔ مذکورہ کمیٹی کو ان اداروں کے مسائل کا پیشہ وارانہ اور تکنیکی طریقے سے جائزہ لے کر اس کا حل تلاش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔