کاروائیاں اور دعوت، 21 ہلاک و زخمی، 21 سرنڈر

  سیکورٹی فورسز پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے غزنیع کاپیسا،ننگرہار،پکتیا، پکتیکا،خوست، میدان، پروان اور کنڑ صوبوں میں حملہ کیا،جب کہ 21 سیکورٹی اہلکار مجاہدین سےآملے۔ اطلاعات کے مطابق سنیچر کےروز صوبہ غزنی ضلع شلگر کے بند سردہ کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار 5اہلکار لقمہ اجل بن […]

 

سیکورٹی فورسز پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے غزنیع کاپیسا،ننگرہار،پکتیا، پکتیکا،خوست، میدان، پروان اور کنڑ صوبوں میں حملہ کیا،جب کہ 21 سیکورٹی اہلکار مجاہدین سےآملے۔

اطلاعات کے مطابق سنیچر کےروز صوبہ غزنی ضلع شلگر کے بند سردہ کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار 5اہلکار لقمہ اجل بن گئے اور فوجی کمانڈر عبدالمالک ولد زکریا نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلا کیا، جب کہ صوبہ کاپیسا ضلع تگاب کے مرکز کے قریب مجاہدین نے جنگجوؤں کی چوکیوں پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں تمام جنگجو فرار اور چوکیوں کو خالی کردیے گئے۔

دوسری جانب صوبہ ننگرہار ضلع پچیرآگام کےصبر کے علاقے میں بم دھماکہ سے 4 جنگجو زخمی ہوئے ، جب کہ سرخ رود ار شیرزاد میں 3 سیکورٹی اہلکاروں ربانی ولد سیداجان، محمد ولی ولد خان  اور سلیم ولد گل زمان نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

نیز صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز شہر کے ابراہیم خیل اور نیازئی کے علاقوں میں مجاہدین کے حملوں میں 2 جنگجو زخمی ہوئے، جب کہ لجہ منگل، زازئی آریوب اور سیدکرم اضلاع میں 12 سیکورٹی اہلکاروں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوئے۔

اسی طرح صوبہ خوست ضلع نادرشاہ کوٹ کے حجریم کے علاقے میں چوکی پر حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور صوبہ قندوز کے صدرمقام قندوز شہر کے امام صاحب بندر کے مقام پر بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و  زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ میدان کے صدر مقام میدان شہر کے دہ افغانان  اور فولادخانہ کے علاقوں میں مجاہدین کے سنائیپرگن حملوں میں 2 کمانڈو ہلاک، جب کہ ضلع سیدآباد کے رہائشی اینٹلی جنس سروس اہلکار نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق صوبہ پروان ضلع سیاہ گرد کی تعمیر نامی چوکی پر ہونے والے حملے میں 2 فوجی ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

اسی طرح صوبہ پکتیکا ضلع سرحوضہ کے شاطور کے علاقے میں لیزرگن حملے میں ایک پولیس ہلاک اوران کی کلاشنکوف وغیرہ مجاہدین نے قبضے میں لیا۔

صوبہ کنڑ سے اطلاع ملی ہےکہ ضلع شلٹن کے اسوکنڈاو کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی ہلاک، جب کہ 2 سیکورٹی اہلکار ضیاءاللہ ولد بہار اور صابر ولد نورالدین مخالفت سے دستبردار ہوئے۔

نیز صوبہ جوزجان  کے صدرمقام شبرغان شہر  میں 2 سیکورٹی اہلکار الیاس الدین اور محمدعیسی مجاہدین سے آملے۔