گذشتہ ہفتہ، شہریوں پر دشمن کے 19 حملے، 27 شہید و زخمی

باربار جنگی جرائم اور مظالم کے سلسلے میں کابل انتظامیہ کی افواج نے گذشتہ ہفتہ ایک بار پھر نہتے شہریوں کو 19 مرتبہ فضائی اور زمینی حملوں کا نشانہ بنایا۔ ملک کے 13 صوبوں  ( قندہار، ہرات، لوگر، پکتیا،  کنڑ، فاریاب، کابل، فراہ، زابل، پروان، قندوز، غزنی اور لغمان ) میں مظلوم عوام پر حملے […]

باربار جنگی جرائم اور مظالم کے سلسلے میں کابل انتظامیہ کی افواج نے گذشتہ ہفتہ ایک بار پھر نہتے شہریوں کو 19 مرتبہ فضائی اور زمینی حملوں کا نشانہ بنایا۔

ملک کے 13 صوبوں  ( قندہار، ہرات، لوگر، پکتیا،  کنڑ، فاریاب، کابل، فراہ، زابل، پروان، قندوز، غزنی اور لغمان ) میں مظلوم عوام پر حملے کیے۔

مذکورہ جان بوجھ کر انجام دینے والے حملوں میں  بچوں و خواتین سمیت 17 افراد شہید ، 10 زخمی، 7 مکانات تباہ اور شہریوں کی 3 گاڑیاں بھی جلائی جاچکی ہے۔

اس حال میں کہ گذشتہ ایک مہینے میں ملک بھر میں دشمن کی جانب سے  عوام کو قصدی پر 110 مرتبہ فضائی اور زمینی حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 114 نہتے ہموطن شہید، 93 زخمی ہوئے۔ سردی کے شدید موسم میں 65  مکانات ، 2 مساجد، ایک مدرسہ اور 2 صحت کے مراکز کو تباہ کرنے کے علاوہ 7 گاڑیوں کو بھی نذرآتش کی گئی ہیں۔

بزدل دشمن کی جانب سے عام شہریوں پر ہونے والے حملوں کی امارت اسلامیہ  شدید مذمت کرتی ہے، اس حوالے سے ایک بار پھر عالمی انسانی  اور حقوقی تنظیموں سے کہنا چاہتی ہے کہ  حملوں کی مذمت کریں اور اس کی روک تھام کے لیے عملی قدم اٹھائے۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

16 جمادی الاولی 1442 ھ بمطابق 31 دسمبر 2020ء