کابل

گزشتہ سال دفاعی لحاظ سے کامیابیوں کا سال تھا۔ فوج کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گئی۔ وزارت دفاع

گزشتہ سال دفاعی لحاظ سے کامیابیوں کا سال تھا۔ فوج کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گئی۔ وزارت دفاع

کابل: (الامارہ نیوز) وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ سال 1401ش ملک کی سلامتی اور دفاع کے حوالے سے بہت سی کامیابیوں سے بھرپور تھا۔
ترجمان وزارت دفاع عنایت اللہ خوارزمی نے بتایا کہ ہمارے انجینئرز نے ان تمام طیاروں کی مرمت کرکے قابل پرواز بنایا جسے امریکیوں نے جاتے ہوئے نقصان پہنچایاتھا۔ اب ہماری فضائیہ کے ساتھ 60 طیارے پرواز کے قابل ہوگئے ہیں۔
وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ ہماری فوج کی تعداد 150,000 تک پہنچ گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر مکمل کنٹرول اور یہاں ہر قسم کی سمگلنگ کی روک تھام امن و امان کی بحالی ہماری بڑی کامیابیوں میں سے ہیں۔
عسکری تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوج کو پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ فکری اور دینی تربیت کی بھی اتنی ہی اہمیت ہے جتنی مسلح تربیت کی ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں سرکاری طور پر شمسی کیلنڈر رائج ہے جو 20 مارچ کو اختتام پذیر ہوتا ہے۔