کابل

گورنر بلخ مولوی داؤد مزمل کی شہادت پر وزیر اعظم کے سیکریٹری برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر کا تعزیتی پیغام

گورنر بلخ مولوی داؤد مزمل کی شہادت پر وزیر اعظم کے سیکریٹری برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر کا تعزیتی پیغام

کابل (بی این اے) انتہائی افسوس کے ساتھ معلوم ہوا کہ اسلام اور افغانستان کے دشمنوں نے اسلام کے ایک عظیم سپوت بلخ کے گورنر مولوی محمد داؤد مزمل اور ان کے ایک ساتھی کو ایک بزدلانہ حملے میں شہید کر دیا۔
انا لله و انا الیه راجعون، اللهم اغفر له وارحمه واسكنه فسيح جناته!
مولوی مزمل ایک مخلص مجاہد، عالم دین اور اسلام کے جنرل تھے۔ اسلام اور افغانستان کے دشمن جان لیں کہ اس طرح کے حملے امارت اسلامیہ کے حوصلے متزلزل نہیں کرسکتے کیونکہ شہادت ہماری سب سے بڑی آرزو ہے۔
میں سیکورٹی فورسز سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مذکورہ واقعہ کے ذمہ داروں کی جلد از جلد نشاندہی کرکے انہیں قانون کے حوالے کریں۔
آخر میں، میں شہید مولوی محمد داؤد مزمل اور ان کے ساتھی کے لیے جنت الفردوس، شہید کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔