ہرات،پولیس پر حملے،3گاڑیاں تباہ، 8 ہلاک

صوبہ ہرات کے شینڈنڈ ،پشتون زرغون اور گلران اضلاع میں پولیس پر حملہ اور دھماکہ ہوا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق پیر کےروز 2015-06-15 مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجکر بیس منٹ پر ضلع پشتون زرغون کے یکہ توت کے علاقے زمان آباد کے مقام پر پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر دھماکہ ہوا، جس سے […]

صوبہ ہرات کے شینڈنڈ ،پشتون زرغون اور گلران اضلاع میں پولیس پر حملہ اور دھماکہ ہوا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق پیر کےروز 2015-06-15 مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجکر بیس منٹ پر ضلع پشتون زرغون کے یکہ توت کے علاقے زمان آباد کے مقام پر پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر دھماکہ ہوا، جس سے ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

ضلع گلران سے اطلاع ملی ہےکہ پیر کےروز مقامی وقت کےمطابق سہ پہر ایک بجے کے لگ بھگ چک آب کے علاقے میں مجاہدین نے پولیس اہلکاروں پر گھات کی صورت میں حملہ کیا، جو ایک گھنٹے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں ایک رینجر گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ 5 اہلکار بھی لقمہ اجل بن گئے۔

ذرائع کے مطابق دشمن کے جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد بھی زخمی ہوا۔

جہادی ذرائع نے ضلع شینڈنڈ سے اطلاع دی ہےکہ اتوار کےروز 2015-06-14 مقامی وقت کے مطابق دوپہر گیارہ بجے کے لگ بھگ پل قدیر کے علاقے میں دھماکہ سے گاڑی تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں میں سے 2 موقع پر ہلاک جبکہ تیسرا زخمی ہوا۔