ہرات

ہرات: صوبے میں سرچ آپریشن کے نتیجے 13 شر پسند گرفتار، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد :

ہرات: صوبے میں سرچ آپریشن کے نتیجے 13 شر پسند گرفتار، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد :

 

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ: ہرات کی صوبائی پولیس کمان کے انسداد دہشت گردی فورس نے گزشتہ ماہ کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں شر پسندوں کے خلاف متعدد کارروائیاں شروع کی ہیں اور کچھ ہتھیار اور فوجی سازوسامان برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ برآمد ہونے والے اسلحے اور گولہ بارود میں 9 دستی بم، 29 مارٹر گولے، 8 کلاشنکوف ، 5 پستول، 20 ایم 16 کی گولیاں، 117 کلاشنکوف کی گولیاں، 10 ریڈیو سیٹ، 408 ہیوی مشین گن کی گولیاں، 7 راکٹ لانچر کے گولے اور دیگر فوجی سامان شامل ہے۔
اس کے علاوہ 13 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔