ہیلی کاپٹر تباہ، نائب گورنر سمیت 43 ہلاک، 243 سرنڈر، غنائم

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کاپیسا، پکتیا، کابل، پکتیکا، قندوز، ننگرہار اور لغمان صوبوں میں کٹھ پتلی فوجوں کو نشانہ بنایا،جبکہ پکتیکا، بغلان، قندوز اور بدخشان صوبوں میں کابل انتظامیہ کے 243 فوجیوں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ تفصیل کے مطابق کاپیسا صوبہ کاپیسا ضلع نجرآب کے افغانیہ درہ کے علاقے تپہ خاکی […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کاپیسا، پکتیا، کابل، پکتیکا، قندوز، ننگرہار اور لغمان صوبوں میں کٹھ پتلی فوجوں کو نشانہ بنایا،جبکہ پکتیکا، بغلان، قندوز اور بدخشان صوبوں میں کابل انتظامیہ کے 243 فوجیوں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
تفصیل کے مطابق
کاپیسا
صوبہ کاپیسا ضلع نجرآب کے افغانیہ درہ کے علاقے تپہ خاکی کے مقام پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مجاہدین نے حملہ کرکے اللہ تعالی کی نصرت سے اس پر قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 2 ہلاک، 2 گرفتار ہوئے اور مجاہدین نے اسلحہ وغیرہ بھی تحویل میں لے لیا،جبکہ جمعہ کےروز علی الصبح اخندزادہ اور ملایان کے علاقوں پر مجاہدین نے قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 2 ہلاک، دیگر فرار اور جمعہ کے روز سہ پہر کے وقت تورخیل کے علاقے میں مجاہدین نے نائب صوبائی گورنر عزیزالرحمن، صوبائی اینٹلی جنس چیف وہاج سراج سمیت 5 ہلاک جبکہ کمانڈر قندآغا شدید زخمی ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پکتیا
صوبہ پکتیا ضلع سیدکرم کے مرکز اور تازہ دم اہلکاروں پر مجاہدین کے حملے میں 7 فوجی ہلاک جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کابل
کابل شہر کے حلقہ نمبر4 کے مربوطہ علاقے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عشاء کے وقت شاہراہ پولیس کی گاڑی حکمت عملی کے تحت دھماکہ سے تباہ ہونے کے علاوہ 4 اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوااور معیوب کے مقام پر ایک فوجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
دوسری جانب رات گئے ضلع پغمان کے کوٹہ ستاری بیس پر مجاہدین نے حملہ کیا اور بعد کمانڈو کو نشانہ بنایا، جس میں 2 وحشی ہلاک ہوئے،جبکہ جمعرات کے روز دوپہرکے وقت براغندی کے علاقے قلعہ صدیق کے مقام پرمجاہدین نے دشمن پر حملہ کیا،جس میں دشمن فرار ہوا۔
اسی طرح جمعرات کے روز علی الصبح ضلع چارآسیاب کے نومو نیازئی کے علاقے میں چوکی پر حملے میں 3 اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا،جبکہ شام کے وقت ضلع شکردرہ کے غازی کے مقام پر چوکی پرحملے میں ایک فوجی ہلاک اور ثناءخیل کے مقام پر چوکی پر حملے میں 2 فوجی زخمی ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پکتیکا
صوبہ پکتیکا مفتوحہ ضلع گومل کے بندر کے علاقے میں قائم فوجی بیس میں محصور 60 اہلکاروں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جنہوں نے 11 فوجی ٹینک، 38 رینجر گاڑیاں، 20 موٹرسائیکلیں اور مقامی مقدار میں ہلکے و بھاری ہتھیار مجاہدین کے حوالے کردیا۔
دوسری جانب ضلع مٹھاخان کے بریمز کے علاقے میں مرکز کی دفاعی چوکی پر فتح ہونے کے علاوہ 9 اہلکاروں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جنہوں نے اسلحہ وغیرہ بھی مجاہدین کے حوالے کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قندوز
صوبہ قندوز کے صدر مقام قندوز شہر کے قریب واقع قندوز ائیرپورٹ کے صحن میں مجاہدین نے امریکہ کی جانب سےکٹھ پتلی انتظامیہ کی فضائیہ کو دیے جانے والے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننگرہار
صوبہ ننگرہار ضلع خوگیانی کے زاوہ کے علاقے میں واقع 4 چوکیوں پر مجاہدین نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب وسیع حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے ایک چوکی فتح، 10 فوجی ہلاک، کافی اسلحہ وغیرہ غنیمت ہوئی۔
دوسری جانب عشاء کے وقت ضلع خیوہ کے بڈیالی کے علاقے میں چوکی پر حملے میں 2 جنگجو زخمی ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لغمان
صوبہ لغمان ضلع علیشنگ کے نجیل قلعہ کے علاقے میں واقع فوجی بیس کئی دنوں سے مجاہدین کے شدید محاصرے میں رہنے کی وجہ سے آخر کار جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 8 ہلاک، 12 زخمی، 80 اسلحہ سمیت سرنڈر جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دعوت
کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے عہدیداروں کی دعوت کے سلسلے میں صوبہ بغلان کے مختلف اضلاع میں کابل انتظامیہ کے 52،جبکہ صوبہ بدخشان میں 7 کمانڈروں سمیت 39مسلح سیکورٹی اہلکاروں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے اور صوبہ قندوز میں جنگجو کمانڈر محمداللہ نے ہتھیار ڈال دیے۔