کابل

24 اسد (بمطابق14 اگست) کی تیسری سالگرہ مبارک ہو۔

24 اسد (بمطابق14 اگست) کی تیسری سالگرہ مبارک ہو۔

 

آج 24 اسد بمطابق 14 اگست کا دن ہے۔ یہ کابل کی فتح کی تیسری سالگرہ ہے۔ تین سال قبل اس دن امارت اسلامیہ کے مجاہدین تقریباً دو ہفتے تک جاری رہنے والی لڑائی میں 32 صوبوں کی فتح اور امیر المؤمنین حفظہ اللہ کی جانب سے عام معافی کے اعلان کے بعد عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کابل میں داخل ہوئے۔
ہم اپنی پوری قوم کو اس عظیم فتح کی تیسری سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
بلاشبہ حق و باطل کی کشمکش اور گزشتہ بیس برسوں کے دوران ملک پر غیروں کے تسلط نے افغانستان میں بڑے مسائل پیدا کیے۔ ہمارے ہزاروں ہم وطنوں کی شہادت ہوئی اور ہزاروں زخمی ہوئے۔ ہزاروں گھر تباہ ہوئے اور گاؤں بمباریوں میں ملامیٹ ہو گئے۔
بیس سال کی قربانیاں اور ہر قسم کی سختیاں برداشت کرنے کے بعد بالآخر امارت اسلامیہ کے مجاہدین ایسے ہی دن حضرت مسیح علیہ السلام کی طرح مسیحائی لے کر اور حضرت یوسف علیہ السلام کی طرح آنکھوں کی ٹھنڈک بن کر قوم میں وارد ہوئے۔

امارت اسلامیہ نے ان تین سالوں میں اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں بہت سی کامیابیاں سمیٹی ہیں اور حکام نے ہمیشہ خود کو اس بات کا ذمہ دار سمجھا ہے کہ قوم کے لیے ہر شعبے میں سہولتیں پیدا کریں اور انہیں اقتصادی اور سیاسی راہیں کھول کر دیں۔
ایک بار پھر اس عظیم فتح کی سالگرہ پر عزیز ہم وطنوں کی بیس قربانیوں اور تین سالہ تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔