یوناما کی رپورٹ بےبنیاد ہے/ ذبیح اللہ مجاہد

شہری نقصانات کےمتعلق یوناما کی رپورٹ دشمن کی معلومات کی بنیاد پر مرتب اور جھوٹی ہے آج کابل میں یوناما کی جانب سے شہری نقصانات کے عنوان سے 9 ماہی رپورٹ شائع ہوئی۔ اس رپورٹ کو معمول کے مطابق ان معلومات کی بنیاد پر مرتب اور شائع کیا، جن میں شہری نقصانات دشمن کی سیکورٹی […]

شہری نقصانات کےمتعلق یوناما کی رپورٹ دشمن کی معلومات کی بنیاد پر مرتب اور جھوٹی ہے

آج کابل میں یوناما کی جانب سے شہری نقصانات کے عنوان سے 9 ماہی رپورٹ شائع ہوئی۔

اس رپورٹ کو معمول کے مطابق ان معلومات کی بنیاد پر مرتب اور شائع کیا، جن میں شہری نقصانات دشمن کی سیکورٹی اور اینٹلی جنس ذرائع سے پروپیگنڈے کے طور پر شائع ہوتے رہتے ہیں۔

یوناما کی رپورٹ میں شہری نقصانات کا 44 فی صد کا الزام امارت اسلامیہ کے مجاہدین پر عائد کیا گیا ہے، جب کہ اس کی تفصیل میں جرائم، حتی کہ کابل انتظامیہ کی جانب سے ہونےوالے حملے بھی امارت اسلامیہ کے مجاہدین سے منسوب کیے گئے ہیں۔

ہم اس رپورٹ کی تردید کرتے ہیں،  امارت اسلامیہ کے مجاہدین کوشش کررہی ہے کہ شہری نقصانات  کی سطح کو صفر تک پہنچا دیں اور ایک خصوصی کمیشن اس موضوع پر  سنجیدگی سے کام کررہا ہے۔

شہری نقصانات کی اصل وجہ ،جسے پوری قوم مشاہدہ کررہی ہے، دشمن کی جانب سے ہوائی حملے، گاؤں اور گھروں پر ڈی سی بموں اور مارٹرگولوں کی بارش ، جنگجوؤں کی جانب سے عوام پر زیادتی اور دشمن کی جانب سے عوامی مقامات پر حملے ہیں،جن کی تازہ ترین مثالیں حالیہ دنوں  تخار، قندوز اور دیگر صوبوں میں مساجد اور عوام کے گھروں پر فضائی حملے  ہیں،جن میں درجنوں بچے، خواتین اور مرد حضرات شہید و زخمی ہوئے۔

اس کے برعکس امارت اسلامیہ کے مجاہدین  تمام کاروائیاں  دشمن کے خاص فوجی اہداف پر انجام دیتے ہیں۔

یوناما کو اپنی رپورٹوں کی  درستگی اور سچائی  پر بہت مجنت کرنی چاہیے، شہری نقصانات کے موضوع کو سیاسی دباؤ اور پروپیگنڈے کے طور پر استعمال نہ کریں اور دشمن کے ذرائع سے بھی معلومات کے منابع کے طور پر فائدہ نہ اٹھائے۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

10 ربیع الاول 1442 ھ بمطابق 27 اکتوبر 2020 ء