آپریشن، کمانڈروں سمیت 15 ہلاک و زخمی،6 ٹینک و گاڑیاں تباہ

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے الخندق آپریشن کے سلسلے میں ہلمند، روزگان، زابل، قندہار  اور سرپل صوبوں میں صلیبی غلاموں کو نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز صبح سے شام تک صوبہ ہلمند کے ناوہ ، گریشک اور گرمسیر اضلاع میں مجاہدین کے حملوں اور دھماکوں کے دوران  ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے الخندق آپریشن کے سلسلے میں ہلمند، روزگان، زابل، قندہار  اور سرپل صوبوں میں صلیبی غلاموں کو نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز صبح سے شام تک صوبہ ہلمند کے ناوہ ، گریشک اور گرمسیر اضلاع میں مجاہدین کے حملوں اور دھماکوں کے دوران  ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ اس میں سوار تمام اہلکار لقمہ اجل بن گئے اور ساتھ ہی سنائیپرگن حملوں سے تین اہلکار ہلاک قتل ہوئے۔

دوسری جانب جمعہ کے روز  صبح کے وقت صوبہ روزگان ضلع چارچینہ کے ہوشی کے علاقے میں مجاہدین کے سنائیپرگن حملے میں ایک فوجی ہلاک ہوا۔

صوبہ زابل سے آمدہ رپوٹ کے مطابق رات کے وقت مجاہدین نے صدر مقام قلات شہر کے مربوطہ خارجوئے کے علاقے میں فوجی کاروان پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں چار گاڑیاں تباہ ہونے کے علاوہ تین فوجی ہلاک جبکہ دو زخژی ہوئے اور ساتھ ہی ضلع سیورئی کے ورگسی کے علاقے میں مجاہدین نے کاروان پر اسی نوعیت کا حملہ کیا، لیکن تفصیل فراہم نہ ہوسکی۔

دشمن کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد اور کٹھ پتلی فوجوں کے بھاری ہتھیاروں سے ایک گھر میں ایک خاتون شہید ہوئی۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز صوبہ سرپل کے صیاد اور گوسفندہ اضلاع  مجاہدین کے حملوں میں جنگجو کمانڈر اسلام الدین زخمی جبکہ کمانڈر حاجی زینی مارا گيا۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز دوپہر سے قبل مجاہدین نے صوبہ قندہار ضلع نیش کی پولیس ہیڈکوارٹر پر میزائل داغے، جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی  اور وہاں کھڑی ٹینک بھی نذرآتش ہوئی۔