سرپل

نائب وزیر اقتصادیات نے آمو آئل فیلڈ کے مزید آٹھ کنوؤں سے تیل نکالنے کا افتتاح کیا

نائب وزیر اقتصادیات نے آمو آئل فیلڈ کے مزید آٹھ کنوؤں سے تیل نکالنے کا افتتاح کیا

کابل(بی این اے )

نائب وزیر اقتصادیات ملا عبدالغنی برادر اخوند، نے آج صوبہ سرپل میں آمو آئل فیلڈ کے مزید آٹھ کنوؤں سے تیل نکالنے کا افتتاح کیا۔

باختر نیوز کی معلومات کے مطابق؛ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ شہاب الدین دلاور اور سرپل کے صوبائی حکام بھی موجود تھے۔ نائب وزیر اقتصادیات نے کہا ہے: امارت اسلامیہ نے تمام صوبوں کی متوازن ترقی پر توجہ دی ہے اور آج ہم سرپل میں ایک اہم منصوبے کے افتتاح کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جس کا پہلا فائدہ اس صوبے کے باشندوں کو پہنچے گا۔

ملا برادر نے کہا کہ اس اہم منصوبے کے آغاز کے ساتھ ہی صوبہ سرپل میں عوام کے مطالبے کے مطابق ایک بڑا سہولیات سے آراستہ ہسپتال، ایک معیاری سڑک اور پانی کا ڈیم بھی تعمیر کیا جائے گا، جو ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور ملک کی اقتصادی ترقی اور آمدنی کے اضافے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے ٹھیکہ لینے والی کمپنی سے کہا کہ وہ مذکورہ منصوبے کا کام ٹھیکے کے مطابق احسن طریقے سے انجام دے اور سرپل کے مکینوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس صوبے میں عامہ المنفعہ منصوبوں کو مکمل کرے۔

آمو آئل فیلڈ میں مزید آٹھ کنوؤں کے فعال ہونے سے روزانہ کی بنیاد پر 800 کیوبک میٹر تیل نکالنے میں اضافہ ہوگا اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں مزید 10 کنویں فعال ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ آمو آئل فیلڈ میں اس وقت 350 انجینئرز اور 550 ورکرز براہ راست کام کر رہے ہیں، جس میں مزید آٹھ کنوؤں کے فعال ہونے سے اضافہ ہو گا۔