کابل

ایشیا کپ فٹسال چیمپئن شپ، افغانستان نے عراق کو شکست دے دی

ایشیا کپ فٹسال چیمپئن شپ، افغانستان نے عراق کو شکست دے دی

 

کابل(الاماره ) ایشیا کپ فٹسال چیمپئن شپ کے پلے آف مرحلے میں، افغانستان کی قومی فٹسال ٹیم نے عراق کو 3-5 گول سے شکست دے دی جس سے افغان ٹیم فٹسال ورلڈ کپ کھیلنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔
افغانستان سمیت عراق، ویتنام اور کرغزستان کی ٹیمیں اس مقابلے کے پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔ افغانستان نے اپنے حریف عراق کو شکست دی۔
افغان ٹیم اتوار کو ویتنام اور کرغزستان کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم کے خلاف فیصلہ کن میچ میں میدان میں اترےگی۔اور جیت کی صورت میں افغان ٹیم کی فٹسال ورلڈ کپ کھیلنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔