کابل

گزشتہ ماہ 45 ارب افغانی مالیت کے مختلف پراجیکٹس مکمل

گزشتہ ماہ 45 ارب افغانی مالیت کے مختلف پراجیکٹس مکمل

کابل(الامارہ)
نائب وزیر اعظم کے پریس آفس کا کہنا ہےکہ گزشتہ ماہ پانی کے انتظام، ٹرانسپورٹ اور صنعت کے شعبوں میں 44.24 ارب روپے کے 8 منصوبے مکمل اور ان کا افتتاح کیا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق ٹرانسپورٹ سیکٹر میں امارت اسلامیہ کی جانب سے 33 ارب افغانی مالیت کے منصوبے مکمل کردیے گئے ہیں، جن میں ہرات- غور ہائی وے، کابل خیرخانے کوتل روڈ کا دوسرا حصہ، شہید چوراہے سے قصبہ روڈ اور کابل ایئرپورٹ سے کسٹم تک منسلک سڑک کے منصوبے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، صنعت کے شعبے میں، پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے 2 ارب 470 ملین افغانی مالیت کے دو فارماسیوٹیکل فیکٹریوں اور صوبہ ہرات میں ایک غیر الکوحل مشروبات فیکٹری کا قیام شامل ہیں۔
نیز امارت اسلامیہ کے 8 ارب 424 ملین افغانی کے بجٹ میں پانی کے انتظام کے شعبے میں پاشدان ڈیم کے باقی ماندہ کاموں کا آغاز بھی شامل ہے۔