کابل

کابل، 27 ملین افغانی کی لاگت سے 3 ترقیاتی منصوبے مکمل

کابل، 27 ملین افغانی کی لاگت سے 3 ترقیاتی منصوبے مکمل

کابل(بی این اے )
کابل میونسپلٹی کے مطابق اس شہر کے 6 ویں ضلع کے قلعہ بہادرخان، قلعہ مسلم اور جبارخان علاقوں میں 3 ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے ان کاافتتاح کیاگیا۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں 6 ویں ضلع کے سربراہ عبدالخالق بدر نے کہا کہ مذکورہ پراجیکٹس میں قلعہ بہادر خان علاقے میں نالیوں سمیت 695 میٹر لمبائی اور 4 سے 5.8 میٹر چوڑائی پر مشتمل گلیوں کی تعمیر ، اور قلعہ مسلم علاقے میں ریٹیننگ وال سمیت 101 میٹر لمبائی اور 4 میٹر چوڑائی پر مشتمل گاڑیوں کی آمد ورفت کے لیے ایک پل کی تعمیر، اور جبارخان علاقے میں 1221 میٹر طویل سیوریج نالیوں کی تعمیر کا کام شامل ہے، جو کہ اقوام متحدہ کے پراجیکٹ سروسز آفس کی مدد 27 ملین افغانی کی لاگت سے کام 4 ماہ کے دوران مکمل کردیاگیا۔