کابل

افغانستان اور ترکمانستان کے درمیان 200 ملین ڈالر کے 13 معاہدوں پر دستخط

افغانستان اور ترکمانستان کے درمیان 200 ملین ڈالر کے 13 معاہدوں پر دستخط

 

کابل (بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت صنعت و تجارت اور ترکمانستان ٹریڈ یونین کے درمیان 200 ملین ڈالر کے 13 تجارتی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

ان معاہدوں پر افغانستان کے وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی اور ترکمانستان کی ٹریڈ یونین کے چیف نوکرقلی اتاقلی اف نے دستخط کیے ۔

وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی کا کہنا ہے کہ یہ تجارتی معاہدے ان کے گزشتہ سال دورہ ترکمانستان اور ترکمانستان کے حکام کے ساتھ بات چیت کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کے دیگر تجارتی معاہدے بھی ترکمانستان کے ساتھ کیے جائیں گے۔

ترکمانستان کے تاجروں اور صنعت کاروں کی یونین کے سربراہ نوکر قلی اتاقلی اف نے ان معاہدوں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب ہرات جیسے صنعتی شہر سے افغان مصنوعات کی ترکمانستان منتقلی شروع ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ ان معاہدوں کے مطابق ماربل، سریا اور افغانستان میں تیار ہونے والا پینٹ ترکمانستان کو برآمد کیا جائے گا۔