غزنی

غزنی میونسپلٹی نے 175 ملین افغانی سے زائد ریونیو اکٹھا کیا

غزنی میونسپلٹی نے 175 ملین افغانی سے زائد ریونیو اکٹھا کیا

کابل(بی این اے )
غزنی میونسپل ایڈمنسٹریشن کے حکام نے گزشتہ ایک سال کے دوران 175 ملین سے زائد افغانی ریونیو کی وصولی کی اطلاع دی ہے۔

غزنی کے میئر مولوی محمد نبی حمزہ نے باختر نیوز کو بتایا کہ میونسپلٹی نے گزشتہ ایک سال کے دوران میونسپلٹی سے متعلق عمارتوں اور جائیدادوں کے کرایہ،اشتہاری بورڈ ، تجارتی لائسنس کی تقسیم ، اور صفائی کی مد سے 175 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کرکے سرکاری خزانے کے حوالے کر دیا ہے۔
ان کے مطابق اس مرتبہ مذکورہ میونسپلٹی کی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس میونسپلٹی نے اس عرصے کے دوران 12 چھوٹے اور بڑے منصوبے نافذ کیے ہیں جن میں شہر کے اندر سڑکوں کی کنکریٹنگ، دکانیں،ریٹیننگ و حفاظتی والز اور تجارتی مراکز کی تعمیر شامل ہے۔
ان کے مطابق رواں سال غزنی شہر میں 19 دیگر منصوبے لاگو کیے گئے ہیں، جن میں شہر کی بعض عوامی گلیوں میں گرین بیلٹ اور سڑکوں کی اسفالٹنگ کاکام شامل ہے۔