کابل

افغانستان میں داعش سمیت کوئی گروہ موجود نہیں : وزیر دفاع

افغانستان میں داعش سمیت کوئی گروہ موجود نہیں : وزیر دفاع

 

کابل (بی این اے) ملائیشیا کے وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں ایک وفد نے وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد سے ملاقات کی۔
وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں وزیر دفاع نے ملائیشیا میں افغان مہاجرین کے ساتھ عوام اور حکومت کے اچھے رویے اور افغانستان کے ساتھ ملائیشیا کے دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ”ملائیشیا ایک مضبوط اور بڑا اسلامی ملک ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے تعلقات مضبوط ہوں گے”
انہوں نے جارحیت پسندوں کے خلاف افغان عوام کی قربانیوں اور ملک کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں اور کہا کہ: “خوش قسمتی سے امارت اسلامیہ کی حکومت کے ساتھ ہی افغانستان سے جارحیت اور جنگ مکمل طور پر ختم ہوگئی۔ اور پورے ملک میں مجموعی طور پر امن وامان قائم ہوگیا ہے”
وزیر دفاع نے کہا: “داعش سمیت کوئی بھی گروپ افغانستان میں موجود نہیں ہے، حکومت افغانستان کی سرزمین سے کسی کو اپنے پڑوسیوں اور علاقائی ممالک کے لیے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گی۔”
ملاقات کے اختتام پر وفد نے افغانستان اور ملائیشیا کو دوست ممالک قرار دیتے ہوئے ہمہ جہت تعاون پر زور دیا اور یقین دلایا کہ وہ افغانستان میں اپنے مشاہدات اپنے ملک کے اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے۔