پنجشیر

پنجشیر، دو خاندانوں میں 15 سال کی دشمنی کے بعد صلح

پنجشیر، دو خاندانوں میں 15 سال کی دشمنی کے بعد صلح

 

کابل( بی این اے ) صوبہ پنجشیر کے میڈیا آفس نے بتایا کہ اس صوبے میں دو خاندانوں کے درمیان 15 سال سے جاری دشمنی کا تصفیہ ہوگیا۔

باختر نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجشیر کے ضلع پریان اور صوبہ پروان کے ضلع باگرام کے دو خاندانوں کے درمیان 15 سال قبل دشمنی کا مقامی حکام ، تنازعات کے حل کے لیے اس صوبے میں قائم کی گئی کمیٹی اور علماء کی ایک ثالثی کونسل کی کوششوں سے تصفیہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اس دشمنی کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی کاپیسا میں وزارت قبائلی امور کی جانب سے 15 سال بعد دو خاندانوں کے درمیان دشمنی کا تصفیہ کرالیا گیا تھا ۔