جوزجان

جوزجان، 100 نوجوانوں کو فنی و پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کی سہولت فراہم

جوزجان، 100 نوجوانوں کو فنی و پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کی سہولت فراہم

 

کابل( بی این اے ) جوزجان کے محکمہ محنت و سماجی امور نے 5 ملین افغانی کی لاگت سے فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کا منصوبہ شروع کیا ہے۔

جوزجان کے محکمہ محنت و سماجی امور کے ڈائریکٹر قاری نور اللہ مسافر نے باختر نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ اس منصوبے کا بجٹ وزارت محنت و سماجی امور کی جانب سے دیا جارہاہے۔ جس میں آئرن ورک، ٹیلرنگ، پلمبنگ، بجلی اور کارپینٹری کے شعبوں میں 100 نوجوانوں کو فنی اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پانچ شعبوں میں نوجوانوں کو تربیت فراہم کررہے ہیں جن میں سے دو کا افتتاح ہوچکا جبکہ تین شعبوں میں تربیت کا پروگرام عنقریب شروع کیا جائے گا۔