ہلمند

ہلمند، صاف پانی کے 15 نیٹ ورکس کا افتتاح

ہلمند، صاف پانی کے 15 نیٹ ورکس کا افتتاح

 

کابل( الامارہ ) ہلمند کے مرکزی شہر لشکرگاہ میں میونسپلٹی اور مختلف غیر سرکاری اداروں کی مدد سے شہر میں صاف پانی کے 15 نیٹ ورکس فعال کیے گئے۔
لشکرگاہ شہر کے مکینوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل انہیں پینے کے صاف پانی کے حوالے سے کئی مسائل کا سامنا تھا۔ وہ اب ہلمند میونسپلٹی کے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے نیٹ ورکس فعال کر دیے ہیں ۔