روزگان

روزگان آغاجان ڈیم کی تعمیر کا عنقریب آغاز

روزگان ، آغاجان ڈیم کی تعمیر کا عنقریب آغاز

کابل(الامارہ)
وزیر پانی و توانائی ملا عبداللطیف منصور نے روزگان کے گورنر مولوی عنایت اللہ شجاع سے ملاقات میں کہا کہ اس صوبے کے ضلع چورے میں آغاجان ڈیم کے تکنیکی کام مکمل اور جلد ہی اس کی تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈیم 60,000 ملین کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے اور 15,000 ہیکٹر اراضی کو سیراب کرنے کے ساتھ ساتھ 20 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
ملا عبد اللطیف منصور نے مزید کہا؛ عوفی بہرام کمپنی کی سرمایہ کاری سے اس صوبے میں 5 میگاواٹ کا سولر پاور پراجیکٹ کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔