کابل

افغان اور قازق نمائندوں کی ملاقات ، ملک میں کار فیکٹری کے قیام پر تبادلہ خیال

افغان اور قازق نمائندوں کی ملاقات ، ملک میں کار فیکٹری کے قیام پر تبادلہ خیال

کابل(الامارہ)
وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی کی قیادت میں امارت اسلامیہ کے وفد اور قازقستان کے نائب وزیر اعظم سیرک ژومنگرین کی ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں مشینری کی صنعت کے علاوہ افغانستان میں کار فیکٹریوں کے قیام، صنعت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، قازقستان میں افغان مریضوں کا علاج ، اور وہاں مقیم افغان باشندوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی، کسٹمز میں افغانستان کے تجارتی سامان کو ترجیح دینے، دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ میں مزید سہولتیں پیدا کرنے، بینکنگ تعلقات میں افغانستان، قازقستان اور ترکمانستان کے درمیان سہ فریقی اجلاس منعقد کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔