کابل

نائب وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر سے پغمان کے علماء کرام اور قبائلی رہنماؤں کی ملاقات

نائب وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر سے پغمان کے علماء کرام اور قبائلی رہنماؤں کی ملاقات

کابل(بی این اے )
نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور سیاسی مولوی عبدالکبیر سے آج کابل، ضلع پغمان کے متعدد علماء کرام اور قبائلی رہنماؤں نے ملاقات کی اور اپنے مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا۔
اس ملاقات میں اپنے ساتھیوں کی نمائندگی میں گفتگو کرتے ہوئے پغمان کے ضلعی گورنر ملامحمد اللہ حیدر اور خلیفہ شیخ محمد شفیق نے کہا کہ وہ ملک میں اسلامی نظام حکومت کے قیام پر خوش ہیں اور وہ امارت اسلامیہ کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مجموعی طور پر سیکورٹی کی مضبوطی اور امارت اسلامیہ کی آمد سے اس ضلع میں سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔
دریں اثناء نائب وزیراعظم نے پغمان کے ضلعی گورنر اور قبائلی رہنماؤں کو بتایا کہ پغمان کے مجاہدین نے روس اور امریکہ کا خوب مقابلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ تمام افغانوں کے لیے پائیدار امن اور خوشحالی کی خواہاں ہے اور ضلع پغمان کے مکینوں کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو ضروری سفارشات پیش کرے گی۔