کونڑ

کونڑ، درجنوں خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم

کونڑ، درجنوں خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم

کابل(بی این اے )
دیہی ترقی و تعمیر نو کی وزارت نے کونڑ کے ضلع نورگل میں واٹر سپلائی کے ایک پروجیکٹ مکمل ہونے کی اطلاع دی ہے۔
باختر نیوز کے مطابق؛ مذکورہ پروجیکٹ کونڑ کے دیہی ترقی و تعمیر نو کے محکمے اور یونیسیف کے مالی تعاون سے اس صوبے کے ضلع نورگل کے ہزارمیر گاؤں میں مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا ہے۔
اس پروجیکٹ میں 120 میٹر کی گہرے کنویں کی کھدائی، 20 کیوبک میٹر کی گنجائش رکھنے والے ذخائر کی تعمیر اور 169 نلکوں کے جوڑنے کا کام شامل ہے۔
واضح رہے کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل سے گاؤں کے 169 خاندانوں کو پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔