کابل

پاکستان اور ایران سے 315 خاندانوں کی وطن واپسی

پاکستان اور ایران سے 315 خاندانوں کی وطن واپسی

کابل(الامارہ)
وزارت امور وآباد کاری مہاجرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور ایران سے 315 خاندان وطن واپس آئے ہیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ گزشتہ روز 77 خاندان طورخم کے راستے، 89 سپین بولدک کے راستے، 1 پکتیکا انگور اڈے ، 99 اسلام قلعہ اور 50 شاہراہ ریشم کے راستے وطن واپس آئے۔
وزارت نے یہ بھی کہا کہ واپس آنے والے خاندانوں کو منتخب کمیٹیوں نے پناہ گزینوں کے ادارے کے ساتھ رجسٹر کرنے کے بعد امداد لینے کے لیے بین الاقوامی ادارے کے ہائی کمشنر کے دفتر اور پناہ گزینوں کی بین الاقوامی تنظیم سے متعارف کرایا گیا۔
اس کے علاوہ 498 واپس آنے والوں میں مفت سم کارڈ بھی تقسیم کیے گئے اور 51 ​​خاندانوں کو ان کے علاقوں میں مفت منتقل کردیا گیا۔