ہرات

ترکمانستان کا افغانستان میں ڈیکوریٹنگ پتھر کی پروسیسنگ میں سرمایہ کاری کا اعلان

ترکمانستان کا افغانستان میں ڈیکوریٹنگ پتھر کی پروسیسنگ میں سرمایہ کاری کا اعلان

کابل(الامارہ)
ترکمانستان سے ہرات آنے والے تجارتی وفد نے اس صوبے کے صنعتی ٹاؤن میں ڈیکوریٹنگ پتھر کی پروسیسنگ اور استخراج کے کارخانوں کے ساتھ معاہدے کی تیاری کی خبر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آنے والے تجارتی وفد کے سربراہ نے مذکورہ ٹاؤن میں ڈیکوریٹنگ پتھر کی پروسیسنگ اور استخراج کی متعدد فیکٹریوں کا دورہ کیا اور پروسیسنگ اور استخراج کے کاموں کو بے مثال قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ وہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں ۔
اس وقت ہرات انڈسٹریل ٹاؤن میں 40 ڈیکوریٹنگ پتھر کی پروسیسنگ اور کان کنی کے کارخانے کام کر رہے ہیں، جو ملکی منڈیوں کے علاوہ ایران، عرب اور آسٹریلیا کو برآمد کرتے ہیں۔