کونڑ

کونڑ، گمبیری ڈیم پراجیکٹ کا سروےاور ڈیزائن مکمل

کونڑ، گمبیری ڈیم پراجیکٹ کا سروےاور ڈیزائن مکمل

کابل( بی این اے ) وزیر پانی و توانائی ملا عبداللطیف منصور نے کونڑ کے ضلع کوز کونڑ میں واقع گمبیری پاور ڈیم کے سائٹ کے دورے کے دوران پانی کے انتظام اور بجلی کی پیداوار میں ڈیم کی تعمیر کو اہم قرار دیا۔
ملا عبداللطیف منصور نے کہا کہ گمبیری ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ وزارت پانی و توانائی کی ترجیحات میں شامل ہے اور یہ ڈیم پانی کے انتظام اور بجلی کی پیداوار کے حوالے سے بہت اہم ہے۔
وزارت کی معلومات کے مطابق؛ گمبیری ڈیم کا تفصیلی ڈیزائن مکمل ہو چکا ہے اور اس کی تعمیر کے منصوبے کے لیے دو تعمیراتی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا۔
ڈیم کی تعمیر سے 45 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور تقریباً 32 ہزار ہیکٹر زرعی اراضی سیراب ہوگی اور 3 لاکھ سے زائد لوگ اس سے مستفید ہوں گے۔