کابل

گزشتہ ہفتہ ، افغان ریلوے کے ذریعے 73 ہزار میٹرک ٹن سامان کی منتقلی

گزشتہ ہفتہ ، افغان ریلوے کے ذریعے 73 ہزار میٹرک ٹن سامان کی منتقلی

کابل(الامارہ)
افغان ریلوے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے 73 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ ریلوے کے ذریعے منتقلی کی گئی ہے۔

ادارے نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ گزشتہ ہفتے حیرتان پورٹ کے ذریعے 58 ہزار 252 میٹرک ٹن، آقینا پورٹ کے ذریعے 7 ہزار 315 میٹرک ٹن اور تورغنڈی پورٹ کے ذریعے 8 ہزار 95 میٹرک ٹن سامان منتقل کیا گیا، جوکہ مجموعی طور پر 73 ہزار 667 میٹرک ٹن منتقلی کی گئی ہے ۔
پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ سامان تجارت میں 3835 ٹن برآمدی اشیاء شامل تھیں، جن میں معدنی پتھر اور انار کا جوس تھا۔