کابل

کابل، 4.5 ملین ڈالر کی لاگت سے 12 منزلہ کمرشل مارکیٹ کی تعمیر کا آغاز

کابل، 4.5 ملین ڈالر کی لاگت سے 12 منزلہ کمرشل مارکیٹ کی تعمیر کا آغاز

کابل(بی این اے )
وزارت خزانہ نے کابل کے میرویس میدان علاقے میں ایک بڑی اور معیاری کمرشل عمارت (ملت مارکیٹ) کی تعمیر شروع کرنے کی اطلاع دی ہے۔
باختر نیوز کے مطابق؛ کابل شہر کے میرویس میدان (کوٹہ سنگی) کے علاقے میں اس وزارت کی ایک ایکڑ اراضی پر میہن ملت کنسٹرکشن پرائیویٹ کمپنی کی جانب 4.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے 12 منزلوں پر مشتمل ایک کمرشل عمارت تعمیر کی جا رہی ہے جس میں 300 دکانیں ہوں گی نیز اس کی تعمیر کے دوران سینکڑوں افراد کو روزگار ملے گا۔
واضح رہے کہ مذکورہ سینٹر کی تعمیراتی کام تین سال کی مدت میں مکمل کر لیا جائے گا جس سے سرکاری خزانے کو 38 ملین افغانی کا ریونیو بڑھے گا۔