کابل

ہم پوری دنیا بالخصوص عالم اسلام کے ساتھ قریبی تعلقات چاہتے ہیں: وزیر داخلہ

ہم پوری دنیا بالخصوص عالم اسلام کے ساتھ قریبی تعلقات چاہتے ہیں: وزیر داخلہ

 

کابل ( الامارہ) وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی سے ملائیشیا کی وزارت داخلہ، خارجہ امور اور دفاع کے نمائندوں اور وزیراعظم کے دفتر کے مشیر نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے ملائیشین وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ: الحمدللہ افغان قوم آزادی اور وطن کی خودمختاری کے مالک ہیں۔ یہاں امن وامان قائم ہے۔ ہم پوری دنیا بالخصوص عالم اسلام کے ساتھ قریبی تعلقات چاہتے ہیں۔ ملائیشیا ایک ترقی یافتہ اسلامی ملک ہے، ہمیں اس کے ان تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے جو ہمارے جغرافیہ اور تاریخی محل وقوع کے لیے مفید ہوں۔

ملائیشین وفد نے سراج الدین حقانی کو ملائیشیا کے وزیراعظم کی جانب سے تہنیتی پیغام اور نیک خواہشات پیش کیں۔ ڈاکٹر شازلینا نے سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل کرائم کے شعبے میں ملائیشیا کی تجربات کے بارے میں معلومات پیش کیں اور افغان حکومت کے ساتھ تجربات کا اشتراک کرنے کا وعدہ کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کی وزرات داخلہ کے حکام نے منشیات کے خلاف خاتمے، پولیس کی تربیت اور دونوں ممالک کے درمیان تجربات اور تعاون کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا۔