کابل

افغانستان اور ایران کے درمیان تجارتی اور بینکنگ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

افغانستان اور ایران کے درمیان تجارتی اور بینکنگ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

کابل( بی این اے ) افغانستان بینک کے سربراہ ہدایت اللہ بدری سے ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے اور کابل میں ایران کے سفیر حسن کاظمی قمی نے ملاقات کی۔
بینک آف افغانستان کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ
اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور بینکنگ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بینک آف افغانستان کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور بینکنگ تعلقات کے فروغ کو قابل قدر قرار دیا اور قوانین و ضوابط کی روشنی میں بینک آف افغانستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
انہوں نے کہا کہ ممالک کے درمیان اچھے بینکنگ تعلقات سے تاجروں کے لیے ضروری سہولیات پیدا ہوتی ہیں۔ بینک آف افغانستان ملک میں بین الاقوامی معیار کی بینکاری خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
کابل میں ایرانی سفیر نے بھی اس سلسلے میں تعاون کا یقین دلایا۔