اسلام کےحوالے سے فرانسیسی وزیراعظم کےبیان پر ردعمل

اسلام کےحوالے سے فرانسیسی وزیراعظم کی ذمہ دارانہ گفتگو کےردعمل پر امارت اسلامیہ کا اعلامیہ حالیہ دنوں میں فرانس کے وزیراعظم میکرون نے اسلام کے خلاف غیرذمہ دارانہ گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گویا اسلام کو  عالمی سطح پر بحران کا سامنا  ہے اور اسے تبدیلی کی ضرورت ہے،فرانس میں مسلمانوں پر پابندیاں […]

اسلام کےحوالے سے فرانسیسی وزیراعظم کی ذمہ دارانہ گفتگو کےردعمل پر امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

حالیہ دنوں میں فرانس کے وزیراعظم میکرون نے اسلام کے خلاف غیرذمہ دارانہ گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گویا اسلام کو  عالمی سطح پر بحران کا سامنا  ہے اور اسے تبدیلی کی ضرورت ہے،فرانس میں مسلمانوں پر پابندیاں لگانا اور اس طرح دیگر اقدامات۔

فرانسیسی وزیر اعظم کے اس بیان کی امارت اسلامیہ مذمت کرتی ہے  اور اسے اقوام کے خلاف مؤقف قرار دیتی ہے۔

بہتر یہ ہے کہ میکرون اسلام کے خلاف لاعلمی کے اظہار کے بجائے دین اسلام کا گہرا مطالعہ کریں، اسلام کے حوالے سے دشمن عناصر کے نامکمل معلومات کی بنیاد پر  غیرذمہ دارانہ گفتگو نہ کریں اور ایسے مؤقف سے گریز کریں، جو دنیا کی سلامتی کے خلاف اور اقوام کے درمیان دشمن، عداوت اور نفرت کو  ابھار دے۔

فرانس میں متعدد بار اسلام کے عظیم پیغمبر حضرت محمدﷺ   کو منسوب کارٹون شائع ہورہا ہے اور اس ملک میں چند شریر حلقہ جات مسلمانوں کے حوالے سے غلط تصور پیش کررہا ہے۔

امارت اسلامیہ افغانستان

08 ربیع الاول 1442 ھ بمطابق  25 اکتوبر 2020 ء